ہم ان کا جینا حرام کردیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کو یہ معلوم نہیں کہ کس کو چھیڑ بیٹھے ہیں ، ہم ان کا جینا حرام کردیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن فروری میں کرانے کا اعلان کیا اور ووٹنگ شو آف ہینڈ سے کرانے کا اعلان کیا گیا۔وزیراعظم کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا اعلان کریں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ حکومت کے اعلان کا فوری نوٹس لیا جائے۔ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانا غیر آئینی ہے۔ عدالت آئین کی تشریح کر سکتی ہے لیکن اس کو تبدیل نہیں کر سکتی۔اسٹیبلشمنٹ اپنی ضد چھوڑ دے، الیکشن کمیشن اور آئینی ترمیم کے بغیر کیسے سینیٹ الیکشن کا طریقہ بدل دیا، اس حکومت نے غریب کا جینا عذاب کردیا،

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلیے شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ کابینہ اجلاس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے نوٹ پیش کیا گیا۔

Shares: