باغی ٹی وی ،دڑو ( امتیاز آکاش میمن کی رپورٹ)منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سینکڑوں مرد و زن ، سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی کارکن سڑکوں پر آگئے۔رٹا اسٹاپ سے دڑو تک 3 کلومیٹر پیدل مارچ، ٹیکسی اسٹینڈ پر 5 گھنٹے تک دھرنا، شدید احتجاج،انسداد منشیات تحریک کے زیر اہتمام دڑو ٹیکسی اسٹاپ پر خواتین اور بچوں سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعے پر عبدالرشید آزاد، رفیعہ پلیجو، عثمان سومرو، صحافی آکاش زئور، صابو شاہ، اشرف پلیجو۔ عبدالقیوم سومرو، یوسف کنبھار، محمد موسیٰ سومرو، عبدالغنی سومرو، اقبال سومرو، کامریڈ عزیز سومرو، وقاص مہدی، نظام میمن، کامریڈ شوکت سومرو، جبار زئور، عبدالطیف زئور، پرویز سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سجاول کی سرپرستی میں پورا ضلع منشیات کا اڈہ بن چکا ہے، نوجوان نسل ہیروئن، آئیس اور کچے شراب کا عادی ہوگیا ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی میرپور بٹھورو غلام رسول سیال ایس ایچ او دڑو آفتاب میمن مظاہرین کے پاس پہنچے اور تین دن میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنےکا وعدہ کیا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں