کراچی (سعد فاروق) — پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کے باعث کراچی میں ممکنہ جنگی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو، ایمبولینس، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر اہم اداروں نے عوام کے لیے ایمرجنسی ہدایات اور ضروری نمبرز جاری کر دیے ہیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ رکھنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،
اہم حفاظتی ہدایات:
اپنے موبائل فونز مکمل چارج رکھیں اور موبائل بیلنس و انٹرنیٹ ڈیٹا دستیاب رکھیں۔خاندان کے افراد کے ساتھ رابطے کے لیے واٹس ایپ گروپ بنائیں۔کسی بھی بمباری یا حملے کی صورت میں قریبی بنکر یا بیسمنٹ میں پناہ لیں۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو مضبوط چھت والے کمرے میں کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں۔کھلی جگہ پر موجود ہوں تو زمین پر لیٹ جائیں، منہ دونوں ہاتھوں سے ڈھانپیں اور کہنیوں سے پسلیوں کی حفاظت کریں۔
پانی، خشک خوراک، ابتدائی طبی امداد کا سامان اور ایندھن (پٹرول) محفوظ رکھیں۔بمباری کے دوران دوڑنے یا چیخنے سے گریز کریں، اور بچوں، خواتین، بزرگوں اور زخمی افراد کی مدد کریں۔افواہیں نہ پھیلائیں، صرف مصدقہ حکومتی ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
اہم ایمرجنسی نمبرز:
بلڈ بینک:
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی: 111-733-257
فاطمید فاؤنڈیشن: 32225284، 32258656، 32256036، 32253323
حسینی بلڈ بینک: 021-32238405-8، 021-32237734-3
ایدھی بلڈ بینک: 32413232
ایمبولینس سروس:
ایدھی: 115، 021-32310066، 021-32310077
چھیپا: 1020، 111-111-134
امان: 1021
سینٹ جون ایمبولینس: 32250500، 32250600
فائر بریگیڈ:
فائر بریگیڈ مرکزی نمبر: 16
ڈی ایچ اے: 1092
سینٹرل فائر اسٹیشن: 021-99215007-8
سٹی فائر اسٹیشن: 021-99215007-8
مندرجہ ذیل فائر اسٹیشنز کے نمبرز خبر کے نیچے مکمل فہرست میں شامل ہیں۔
دیگر اہم ادارے:
رینجرز ہیلپ لائن: 1101
این ڈی ایم اے (قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی): 051-111-157-157
اہم ہدایت:
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی نقل و حرکت یا عسکری مقامات کی تصاویر یا معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، کیونکہ یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
مزید یہ کہ اگر حالات بگڑیں تو خون کے عطیات کی فوری ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے، لہٰذا رضا کارانہ طور پر خون دینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
ہوشیار رہیں، پرسکون رہیں، اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔