میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)بڑھتی ہوئی بدامنی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال ،احتجاج جاری ہے
تفصیل کے مطابق میہڑمیں بڑھتی ہوئی بدامنی اور نجی بنک ملازم سعیداحمد شیخ کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماء انور شیخ کی قیادت میں سول سوسائٹی کی جانب سے گذشتہ 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی گئی.
مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میہڑ شھر میں امن و امان بحال کرواکر نجی بنک ملازم سعید احمد شیخ کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے دوسری صورت میں ہماراپرامن احتجاج جاری رہیگا.
Shares: