چھانگا مانگا جنگل میں نایاب ہرنوں کا شکار کرنا معمول بن گیا

چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین سے شکاریوں کا ساز باز ہو کر چھانگا مانگا جنگل میں نایاب ہرنوں کا شکار کرنا معمول بن گیا، پکڑے گئے دو شکاروں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے چھوڑ دیا باقی شکاری دو زخمی ہرن چھوڑ کر فرار-
تفصیلات کے مطابق چونیاں چھانگا مانگا جنگل میں نایاب ہرن کا شکار معمول بن گیا ہے جنگل شکاریوں کیلئے سونے کی چڑیا، محکمہ وائلڈ لائف سے سازباز ہو کر شکار کرنا معمول بن گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ذیشان نے مبینہ طور پر پکڑے گئے دو شکاروں شعیب عرف بچھو اور عامر عرف عامری کو ساز باز ہو کر چھوڑ دیا ہے، 12کے قریب شکاری چھانگامانگا جنگل میں ناجائز طور پر بلاک 5 ،4 میں شکار کر رہے تھے کہ وائلڈ لائف محکمہ نے 2 شکاریوں کو دھر لیا تھا, محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام کو اطلاع ہونے کے باوجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ رانا عدنان، ارشاد بشیر، عاشق عباس و دیگر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عرصہ سے شکاری محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ ساز باز ہو کر نایاب ہرنوں کا شکار کر چکے ہیں 12 کے قریب شکاری دو زخمی ہرنوں کو چھوڑ کر فرار بھی ہوئے ،محکمہ وائلڈ لائف شکار کو روکنے میں ناکام ہیں، نایاب جانوروں کا شکار روکنے کیلئے ایماندار افسران تعینات کئے جائیں

Leave a reply