میرپورخاص، باغی ٹی وی(نامہ نگارسید شاہزیب شاہ ) میرپورخاص میں سمندری طوفان کےخطرے کے پیش نظر میرپورخاص کی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی، اعل سطحی اجلاس
تفصیل کے مطابق میرپورخاص سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ڈویژن شفیق احمد مہیسر ، پاک آرمی کے بریگیڈ 56 چھور کینٹ کے کمانڈر یاسر کی سربراہی میں کمشنر آفس میرپورخاص میں اعلیٰ سطحی اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا .اجلاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لال ڈنو منگی ، ایڈیشنل کمشنر ون سونا خان چانڈیو ، ایڈیشنل کمشنر ٹو ڈاکٹر نواز بھوت ، ڈائریکٹر صحت میرپورخاص ، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن میرپورخاص ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ،ضلع بھر کے سول ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، حیسکو ،بلدیہ ، ڈائریکٹر نارا کینال میرپورخاص اور متعلقہء محکموں کے افسران نے شرکت کی . اس موقع پر ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے ضلع میں سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے کانٹیجنسی پلان بنائیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی اجلاس منعقد کریں اور دورے بھی کریں تمام مطلوبہ ضروریات کی موجودگی کو یقینی بنائیں . انہوں نے متعلقہء اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ایک کور کمیٹی تشکیل دیں جس میں پاک آرمی ، پولیس، روینیو، پبلک ہیلتھ ، صحت ، بلدیہ اور متعلقہ ادارے شامل ہوں . اور کہا کہ . میونسپل کمیٹی کے افسران نالوں کی صفائی ستھرائی اور لوگوں کے پینے کے پانی کو یقینی بنائیں انہوں نے
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تعلقہ ہسپتالوں کے دورے کریں اور ہسپتال میں ایمبولینس ، ادویات، ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، اور انسانی صحت کی بچاؤ کی تمام مطلوبہ طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ قائم کئے گئے کنٹرول روم میں تمام مطلوبہ ضروریات کی فہرست کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے اور کہا کہ . دور افتادہ علاقوں سے رابطوں کے لئے پولیس سے مدد لی جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد کے لئے پہنہچا جا سکے
قبل ازیں اجلاس میں تمام ضلع کے ڈپٹی کمشنروں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کے پیش نظر کانٹیجنسی پلان بنایا گیا ہے اور تمام متعلقہء اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کے پیش نظر عوام میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے آگاہی دی گئی ہے
اور بتایا کہ شہر کے میگا پروجیکٹ کے نالے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے 17نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام چل رہا ہے جبکہ 74 ڈی واٹرنگ پمپنگ مشینیں موجود ہیں اس موقع پر ایکس۔ای۔این جمڑاؤ نعیم میمن نے بتایا کہ آبپاشی ڈویژن سے ڈرینج نظام الگ ہو گیا ہے اور کہا کہ تین ذریعے سے میرپورخاص کا پانی نکاسی ہوتا ہے ڈھورو پران ، مین نالہ میرپورخاص اور ایل بی او ڈی نالے کے ذریعے . انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس وقت 16000کیوسک پانی کی طلب ہے جبکہ اس وقت روھڑی کینال سے 10500کیوسک پانی مل رہا ہے جبکہ جمڑاؤ کینال میں 8ہزار کیوسک پانی پہنچ رہا ہے اس لیے روٹیش کرکے پانی فراہم کیا جا رہا ہے .میرپورخاص . ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر نے بتایا کہ ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں بھی کنٹرول قائم کیا گیا ہے اور کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں لوگوں کی فوری مدد کے لئے پولیس کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔۔ بریگیڈ کمانڈ 56 چھور کینٹ کے کمانڈر یاسر نے کہا کہ پاک آرمی الرٹ رہیگی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک آرمی ہر ممکن مدد فراہم کریگی ۔
Shares: