کراچی (باغی ٹی وی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا صیہونی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ ہر گزرتا دن اسرائیلی جارحیت میں اِضافہ کر رہا ہے اور عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی معنی خیز خاموشی ان کے عزائم کو عیاں کررہی ہے، حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل اور اس کے سرکردہ سہولت کار کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حق کو غالب آنے سے کوئی روک نہیں سکتا یہ شہادتوں کا نا رکنے والا یہ عظیم سلسلہ نوید انقلاب ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حسن نصر اللہ کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرما کر امت مسلمہ کے لئے سودمند بنائے آمین۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔حسن نصر اللّٰہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ بم باری کا شکار عمارت میں زمین کے 14 منزل نیچے قیام کرتے تھے۔
عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج