fbpx

حوثی باغیوں کو اسلحہ و بارود کون مہیا کررہا . القدس فورس کے اہم ذمہ دار کا اعتراف سامنے آگیا

حوثی باغیوں کو اسلحہ و بارود کون مہیا کررہا . القدس فورس کے اہم ذمہ دار کا اعتراف سامنے آگیا

باغی ٹی وی : یمن جنگ میں حوثی باغیوں کی مدد کرنے کا الزام مسلسل لگتا آیا کہ اس کے پیچھے ایران ہے اس سلسلے میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر کے سیکریٹری رستم قاسمی کا اقرار ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کو ہتھیار اور تربیت فراہم کر رہے ہیں.

پاسداران کے کمانڈر نے اعتراف کیا کہ ایرانی افسران یمن میں حوثیوں کے ساتھ موجود ہیں۔قاسمی کے مطابق حوثیوں کے پاس جو ہتھیار ہیں وہ ایران کی مدد کی بدولت ہیں۔

اس اقرار کے آنے کے بعد یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ القدس فورس کے معاون کمانڈر رستم قاسمی سمیت ایرانی قیادت کی جانب سے یمن میں انقلاب میں تہران کے کردار اور حوثی ملیشیا کو عسکری سپورٹ پیش کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور منشوروں کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی برادری کے ارادے کو واضح چیلنج ہے.

واضح رہے کہ یمن میں 2015 سے یمن کی آئینی حکومت کا تختہ حوثی باغیوں نے پلٹ دیا تھا اور اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا . جس کے بعد یمن میں سیاسی بحران یدا وہ گیا تھا . اس کے بعد سعودی قیادت میں عرب اتحاد معرض وجود میں آیا جس کا مقصد اقتدار حوثیوں سے چھین کر آئینی حکومت کو دینا تھا . جبکہ حوثی باغیوں کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے .
سعودی اتحاد یمن کے باغیوں پر حملے کرتا رہ اور حوثی اسے بدلے سعودی عرب میں راکٹ اورڈرون حملے کرتے ہیں .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.