حیدرآباد:سی آئی اے پولیس کی نشاندہی پر حسین آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ,اطلاعات کے مطابق سی آئی اے پولیس کی نشاندہی پرSHO تھانہ حسین آباد انسپیکٹر طاہر حسین مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ بچاؤ بند کے قریب واردات کی نیت سے گھومنے والے کرمنلزسے مقابلہ، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتارجبکہ ایک ملزم زخمی

گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص نیازی پٹھان اور سلمان عرف سلو کے ناموں سے ہوئی،گرفتار ملزمان میں وقاص نیازی پٹھان پولیس مقابلے میں زخمی پایا گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا

گرفتارملزمان سرگرم موٹرسائیکل لفٹرواسنیچر گروہ کے رکن اورحالیہ دنوں قاسم آباد علی پیلس، فرید پلازہ لیاقت کالونی، لطیف آباد کے مختلف علاقوں اور ضلع ٹنڈو الہیار میں موٹرسائیکل چوری و چھینے کی وارداتوں میں مصروف عمل تھا

سی آئی اے پولیس کی اطلاع پر اس گروہ کو پکڑنے کی کوشش میں پولیس مقابلہ پیش آیا مزید اس گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی،گرفتار ملزمان کے متعلق معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

Shares: