جیل چلی جاؤں گی، لیکن شہریت قانون اور این آر سی نہیں منظور: ممتا بنرجی
کلکتہ: جیل چلی جاؤں گی، لیکن شہریت قانون اور این آر سی نہیں منظور،اطلاعات کےمطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکز کی مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک خاص نظریے کے تحت لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے۔
افغانستان میں پھر دھماکہ،4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر بنگال میں نومنظور شہریت قانون اور این آر سی کو نافذ نہیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائے گی۔ بنگال کے سیاحتی شہر دیگھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’این آر سی اور شہریت ترمیمی بل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اور دونوں کا مقصد ایک خاص کمیونیٹی کو نشانہ بناناہے۔‘‘
دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد…
وزیرا علیٰ نے یہ بھی کہا کہ مذہبی تفریق پر مبنی کسی بھی قدم کو بنگال میں پذیرائی نہیں ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ این آر سی اورشہریت (ترمیمی) قانون کی وجہ سے ہندوستان اپنے دوستوں سے محروم ہوجائے گا۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کا دورہ رد کردیا ہے۔ شمال مشرقی ہند اور آسام اس وقت جل رہا ہے۔
West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee, on India, Japan defer Japanese PM Shinzo Abe's visit to mutually convenient date in near future: It will be a blot on our country. (file pic) pic.twitter.com/hTkzPPtiCC
— ANI (@ANI) December 13, 2019
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’مرکزی حکومت ایک خاص نظریے سے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہاکہ بی جے پی کے خوف سے لوگ احتجاج کرنے سے بھی گریز کررہے ہیں کیوں کہ اگر وہ احتجا ج کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔