میں اپنی ملت اور عالم اسلام کو ہجری سالِ نو کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: طیب ایردوان

0
30

انقرہ :میں اپنی ملت اور عالم اسلام کو ہجری سالِ نو کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت سے میری دعا ہے کہ وہ اس نئے سال کو ہمارے ملک، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکّہ سے مدینہ ہجرت کی 1442 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں ایردوان نے کہا ہے کہ "میں اپنی ملت اور عالم اسلام کو ہجری سالِ نو 1442 کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت سے میری دعا ہے کہ وہ اس نئے سال کو ہمارے ملک، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے”۔

Leave a reply