سندھ کلچرل ڈے پر میں عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں- منظور احمد خشک

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی ) سندھ کلچرل ڈے پر میں عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں منظور احمد خشک
تفصیل مطابق نائب صدر سندھ مسلم لیگ ن منظور احمد خشک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا سندھ کلچرل ڈے صدیوں منایاجارہاہے، ہمارا کلچرل ڈے منانے کا مقصد یہ کہ ہے کہ آپس میں محبت وبھائی چارے کی فضاء پیدا کرنا ہے اور لوگوں کو خوشیاں بانٹنے ایک موقع فراہم کرناہے، عیدین مسلمانوں کے عظیم تہوار ہیں ،عیدین کے بعد سندھ کلچرل ڈے بھی ایک بہت بڑا تہوار ہے ،انہوں نے مزید کہا کے ہم سب سندھی اور محب وطن پاکستانی ہیں اورسندھ محبت کرنے والوں کی عظیم دھرتی ہے حب الوطنی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، بغیر نسل، رنگ ذات اور مذہب کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ثقافت کا دن جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جاۓ گا، اور میں پوری دنیا میں بسنے والے سندھی بھائیوں کو سندھی کلچر ڈے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں .

Comments are closed.