ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عہدیدار کل ایران کا دورہ کریں گے جہاں مذاکرات متوقع ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ کسی بھی فریم ورک پر متفق ہوئے بغیر جوہری تنصیبات کا دورہ نہیں کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں گفتگو کا عمل جاری رہے گا تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عہدیدار کا ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ صرف تعاون کے کسی طے شدہ فریم ورک کے تحت ممکن ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کا قانون منظور کیا تھا، جس کے تحت اب ایرانی جوہری تنصیبات کے دورے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی منظوری سے ہی ممکن ہوں گے۔
یومِ آزادی پر احتجاج نہ کریں، رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی سے اپیل
بارش کے باعث پاکستان ویسٹ انڈیز میچ 40 اوورز تک محدود
پرنسپل اور خاتون ٹیچر کا افیئر بے نقاب، دونوں کی شادیاں ختم
دہلی بنے گا خالصتان، 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا، گرپتونت سنگھ پنوں








