مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: محلہ خان پورہ میں خونی تصادم، ملزم گرفتار، ساتھیوں کی تلاش جاری

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) محلہ خان پورہ میں...

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)...

حاصل پور: آلو چوری پر تصادم، فائرنگ سے ایک زخمی

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)...

ایرانی کاروائی ہمسایہ تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہے،جان اچکزئی

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی مایوس ہیں، دفتر خارجہ کہہ چکا کہ دہشت گردی تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے اس طرح کی کاروائی پاکستان کے ساتھ قائم ہمسایہ تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہے،دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کےلیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، ہم سیاسی کارکن ہیں اورہر قسم کی دہشتگردی کےخلاف ہیں۔پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دشمن قوتیں بیرونی مداخلت کی کوشش کررہے ہیں، دشمن کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، ایران کےحملے میں دو بچیاں شہید ہوئیں اور تین زخمی ہیں، دفتر خارجہ نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی،پاکستان کے مستعد ادارے دہشتگردوں سے نمٹنا جانتے ہیں،

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے کیمپ کا میں شکرگزار ہوں، شہدا کے کیمپ کے مطالبات مان لئے گئے ہیں،مزید علیحدگی پسند قومی دھارے میں آنے والے ہیں، ماہ رنگ پریشان ہے، آئینی اداروں کے اہم لوگوں کے خلاف میدان سجانے کی کوشش کی گئی،اسلام آباد میں بلوچوں سے لازوال محبت دیکھنے میں آئی، بھارت نواز ایجنڈہ لانے والی خواتین کی حقیقت عوام کے سامنے کھول گئی، پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا کی صورتحال دیکھ کر لوگوں کو حقیقت سامنے آئی، افغانستان کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے، ہم ان سے باہمی تعلقات پریقین رکھتےہیں، دہشتگردی کے بہت سے واقعات میں افغانستان کےلوگ ملوث رہےہیں

واضح رہے کہ ایران نے پاکستان کے اندر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے ہدف بنایا ،ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ ایران نے پاکستان کے اندر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے ہدف بنایا ،دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan