سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹری اور آڈٹ کی آسامیوں پر آئی بی اے کراچی کے تحت اتوار 3 نومبر اور 4 نومبر کو ہونے والے تحریری ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ٹیسٹ پر حکم امتحانی جاری کردیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے مشورے کے بعد یہ ٹیسٹ ملتوی کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے عہدے کیلئے 217 امیدوار، کنٹرولرز کےلیے 35 امیدوار، سیکریٹری کے عہدے کیلئے 27 امیدوار جبکہ گریڈ 17 کی آڈٹ آفیسر کی آسامی کیلئے 19 امیدوار میدان میں تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹریز اور آڈٹ افسران کی تقرری کے لیے ٹیسٹ لینے کا اصولی فیصلہ کیا تھا یہ ٹیسٹ آئی بی اے کراچی کے تحت لیا جائے گا۔اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے وزیرِ اعلی سندھ کو سمری ارسال کر دی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر 2023 کو سندھ میں تعلیمی بورڈز میں مذکورہ بالا عہدوں پر تقرری کے حوالے سے ایک سمری وزیرِ اعلی کو بھیجی گئی تھی جس میں وزیرِ اعلی نے چیئرمین، سیکریٹری، کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور آڈٹ افسر کی خالی آسامیوں کو بھرنے کے لیے تلاش کمیٹی کے ذریعے اشتہار کی اشاعت اور اس کے بعد انتخاب کی اجازت دی تھی۔جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے چیئرمین، سیکریٹری، امتحانات کے کنٹرولر اور آڈٹ افسر کی خالی اسامیوں کا اشتہار دیا تھا لیکن ان عہدوں پر تقرری کے عمل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہمایوں ساتھی سمیت گرفتار
میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری
خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
پولیس اہلکار کے نجی سیل سے نوجوان بازیاب،دوران قید بد فعلی کی کوشش