عبادتگاہ کیلئے مختص جگہ کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے،ڈاکٹر مجید ایبل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسیحی رہنما ،ایگزیکٹو سیکرٹری پرسبٹرین چرچ آف پاکستان ڈاکٹر مجید ایبل نے تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ کرنے کے اعلان پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے

سکول کا کیمپس تعلیم کے لئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم کو فروغ دیں،یہاں سالانہ عبادتی پروگرام ہوتا ہے،تحریک انصاف اب وہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے، کیمپس کو کسی سیاسی مقصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، بحرانی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ڈی سی کو درخواست دی ہے، ہم تمام فورم پر کام کر رہے ہیں،ہمیں انصاف دیا جائے گا، تعلیم کے لئے کیمپس کو کسی بھی سیاسی مقصد کے لئے روکنے میں ہماری مدد کریں، مسیحی پریشانی کا شکار ہیں، انکو تسلی دیتے ہیں کہ کوئی سیاسی مقصد کے لئے سکول کو استعمال نہیں کر سکے گا، وطن عزیز ہمیشہ سربلند اور سرفراز ہو

دوسری جانب سیالکوٹ کی کرسچن کمیونٹی نے عبادتگاہ کے لئے مختص گراؤنڈ کو سیاسی مقصد کے لئے استعمال کرنے کے اعلان پر احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے، سیالکوٹ کی مسیحی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ 13 مئی کو احتجاج کرین گے کسی صورت تحریک انصاف کو اس گراونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے، پی ٹی آئی نے ملک گیر جلسوں کے سلسلے میں 14 مئی کو سیالکوٹ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے مسیحی برادری نے تحریک انصاف کے خلاف بھر پور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے،

Shares: