لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے ہم سب کو گرین شرٹس کو سپورٹ کرنا چاہیے،ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے۔

باغی ٹی وی : وہاب ریاض نے آج پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تجربے کار کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کیرئیر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گےہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیرئیر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہو گی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں دونوں بھارتی کھلاڑیوں کا کردار بڑا اہم ہو گا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کر لیا تو میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہو گا، میری نیک خواہشات کپتان محمد رضوان اور پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں،پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، سارا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس انداز سے کھیلتے ہیں اور آپ کی باڈی لینگوئج کیا ہے، سارے کھلاڑی ہمارے شیر ہیں ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے اور ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے۔

پاک بھارت ٹاکرا:بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب،کرکٹر میچ کیلئے ان فٹ؟

دوسرعی جانب چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی،میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہےٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔

ٹھٹھہ: سخی جمیل شاہ داتار کے عرس پر 52 جوڑوں کی اجتماعی شادی

ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا ہوں گے پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا،پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

چیمپیئنز ٹرافی میچز ، اسلام آباد میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل

Shares: