اوکاڑہ :صوبائی وزیر لائیو سٹاک ،ٹرانسپورٹ و معدنیات ابراہیم مراد کا دورہ اوکاڑہ

اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر ) اوکاڑہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ٹرانسپورٹ و معدنیات ابراہیم مراد کا دورہ اوکاڑہ
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی،
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں عزاداری کے جلوس کی روٹوں کی صفائی ستھرائی سمیت مجالس کے انعقاد کے موقع پر فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی بتایا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر منصور امان نے محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی

صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر متعین عملہ سے معلومات حاصل کیں صوبائی وزیر نے مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی چیک کی صوبائی وزیر نے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا اورمرکزی امام بارگاہ میں قائم کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا، مرکزی امام بارگاہ میں قائم میڈیکل کیمپ کے قیام کو خوش ائند قرار قرار دیا دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا مرکزی جلوس کے روٹ میں جو عارضی تجاوزات رہ گئی ہیں ان کو فوری طور پر ختم کیا جائےنویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر میونسپل کمیٹیاں 24 گھنٹے فیلڈ میں اپنے فرائض سر انجام دیں

صوبائی وزیر نے کہاکہ بارش ہونے کی صورت میں روٹ میں کھڑے ہونے والے پانی کے نکاس کے لیے تمام مشینری فعال ہونی چاہیے نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر اگر بارش ہو جائے تو بارش کے پانی کے نکاس کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں،عزاداروں کی طبی امداد کے لیے میڈیکل کیمپ مکمل طور پر فعال ہوں ، تمام ادارے نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر مربوط انداز میں اقدامات کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکےضلع بھر میں جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کی جائے

مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ تحصیلوں میں قائم کنٹرول رومز 24 گھنٹے فنگشنل ہوں.نویں دسویں محرم الحرام کے مقدس ایام میں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا جائے مرکزی جلوس کے روٹ میں حائل بجلی اور ٹیلی فون کی تاروں کو اونچا کیا جائے،محرم الحرام کے دوران یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم امن و آشتی باہمی، باہمی ہم اہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں

Leave a reply