ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل، خراب موسم کو زمہ دار قرار دیا گیا

0
30
irani sadar

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، جس میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ خراب موسم اور ہیلی کاپٹر کے زائد وزن کی وجہ سے پیش آیا۔ ایرانی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اس تحقیقاتی رپورٹ کی تفصیلات نشر کی ہیں۔تحقیقات کے مطابق، ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی دو بنیادی وجوہات سامنے آئی ہیں ،رپورٹ کے مطابق، حادثے کے وقت موسم کی صورتحال سازگار نہیں تھی، جس نے پرواز کے دوران مشکلات پیدا کیں۔دوسری وجہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی گنجائش سے زائد دو افراد سوار تھے، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے وزن میں اضافہ ہوا، اور اس نے پرواز کو مزید مشکل بنا دیا۔
یہ تحقیقاتی رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کی حالت اور ماحول دونوں ہی اس واقعے کی وجوہات میں شامل تھے۔ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی 2024ء کو اس ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان کی موت نے ایران میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی اور اس کے بعد سے اس حادثے کی تفصیلات کی تحقیقات جاری تھیں۔ تحقیقات کی مکمل رپورٹ نے اب اس واقعے کی حقیقت کو واضح کر دیا ہے اور اس کے بعد کے اقدامات کی سمت کو متعین کیا ہے۔

Leave a reply