پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے خاندان میں خوشیوں کا سماں ہے کیونکہ ان کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق نے رشتۂ ازدواج میں بندھ کر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کیا۔
پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح اقراء عامر نامی لڑکی سے ہوا ہے، جس کا جشن پورے خاندان اور کرکٹ کی دنیا میں منایا جا رہا ہے۔نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا۔ ان تصاویر میں ابتسام الحق اور اقراء عامر نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا، جس میں دونوں انتہائی خوبصورت اور خوش گوار نظر آ رہے ہیں۔24 سالہ ابتسام الحق، جو کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں، اپنے نکاح کی خوشی میں مداحوں اور دوستوں کی دعاؤں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر دیکھ کر مداحوں نے ان کو دل سے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ابتسام اور اقراء کے نکاح کی یہ خوشی ان کے خاندان کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے اور ان کی زندگی میں یہ نیا باب خوشیوں کی علامت بن چکا ہے۔ انضمام الحق اور ان کے خاندان کے لیے یہ ایک ایسا لمحہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔












