لانگ مارچ میں حملہ آور کو پکڑنیوالے ابتسام کو وزیراعلیٰ نے دیا 25 لاکھ کا چیک

لانگ مارچ میں حملہ آور کو پکڑنیوالے ابتسام کو وزیراعلیٰ نے دیا 25 لاکھ کا چیک

لانگ مارچ میں حملہ آور کو پکڑنیوالے ابتسام کو وزیراعلیٰ نے دیا 25 لاکھ کا چیک

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیر آباد میں لانگ مارچ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرفائرنگ کرنیوالے ملزم کو پکڑنے والے پی ٹی آئی کارکن ابتسام حسن کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ابتسام حسن کی بہادری اور جرأت کی تعریف کی اور 25 لاکھ روپے کا چیک دیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے۔ ابتسام حسن نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔ آپ کا یہ کارنامہ کسی بھی ترازو میں نہیں تولا جا سکتا۔ قوم ابتسام حسن کی دلیری کو سلام پیش کرتی ہے۔ آپ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا۔آپ جیسے بہادر نوجوان پر ناز ہے۔ آپ کے بروقت ایکشن نے کسی بڑے حادثے سے بچایا۔ ابتسام حسن کے ماموں ناصر محمود بھی اس موقع پر موجود تھے

واضح رہے کہ وزیرآباد میں لانگ مارچ کےد وران عمران خان پر مبینہ حملے کے دوران ابتسام حسن نے حملہ آور کو بہادری سے دبوچ لیا تھا جس کی وجہ سے حملہ آور مزید فائر نہ کر سکا اور مزید جانی نقصان نہ ہوا، حملہ آور کو پکڑنے پر ابتسام حسن کو شہریوں نے بھی سراہا ہے، عمران خان نے بھی ابتسام سے ملاقات کی تھی ،عمران خان جب شوکت خانم میں زیر علاج تھے تو انہوں نے ابتسام کو وہان بلایا تھا اور ملاقات کی تھی،ابتسام کا تعلق وزیرآباد سے ہی ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی حملہ آور کو پکڑنے والے ابتسام حسن سے بھی فون پر بات کی تھی صدر مملکت نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ابتسام حسن کو شاباش دی اور شکریہ بھی ادا کیا

 

تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

Comments are closed.