انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس 17 سے 20 جولائی تک سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں عالمی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک کٹ آف تاریخ مقرر کیے جانے کا بھی امکان ہے تاکہ رینکنگ کی بنیاد پر ٹیموں کی شمولیت طے ہو سکے۔رپورٹس کے مطابق امریکا کو میزبان ملک ہونے کی حیثیت سے براہ راست کوالیفائی کرنے کی اجازت مل سکتی ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 24 کرنے کی تجویز بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں ٹو ڈویژن فارمیٹ پر بات چیت اور ون ڈے سپر لیگ کو دوبارہ متعارف کرانے سے متعلق تجاویز پر بھی غور متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ بورڈز 13 ٹیموں پر مشتمل ون ڈے سپر لیگ کی بحالی کے حامی ہیں۔اجلاس کی سائیڈ لائن پر ایشیا کپ کے شیڈول اور مقام سے متعلق گفتگو بھی متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید کی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، جب کہ محسن نقوی بدھ کو دبئی روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ اجلاس میں شرکت کے لیے سنگاپور جائیں گے۔
ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیاں،علیمہ خان سائبر کرائم میں طلب
کراچی کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 اور 2.7 ریکارڈ
ڈیفنس کراچی سے جیل میں ایوارڈ لے چکی کروڑ پتی ماسی گرفتار
ایشیا کپ 2025: بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت