دبئی: آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کو ایک ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گریگ بارکلے کے منصب کی میعاد یکم دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، گریگ بارکلے کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے، انہوں نے اگست میں یہ منصب چھورنے کا اعلان کیا تھا، پہلے کہا گیا تھا کہ گریگ بارکلے 30 نومبر کو منصب چھوڑ دیں گے،اب ان کی مدت میں ایک ماہ تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے سکریٹری جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کا چارج سنبھالنے کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، کرکٹ پاکستان کی رپورٹس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ان کی تقرری میں ایک ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ یکم دسمبر سے آئی سی سی کا چارج سنبھالنے کے لیے تیار تھے تاہم، موجودہ چیئرمین گریگ بار کلے کو ایک ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آئی سی سی کی قیادت میں ہموار منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بارکلے کے بعد آئی سی سی کے چیئرمین کے منصب پر جے شاہ فائز ہوں گے جو بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، انہیں یکم دسمبر کو چارج لینا ہے، اب ایسا لگتا ہے کہ آئی سی سی میں قیادت کی تبدیلی میں کم و بیش ایک ماہ کا وقت لگے گا،گریگ بارکلے نیوزی لینڈ کرکٹ (بورڈ) کے چیئرمین تھے، آئی سی سی کے چیئرمین کے منصب کے لیے منتخب ہونے پر انہوں نے قومی منصب چھوڑ دیا تھا تاکہ آئی سی سی میں ڈھنگ سے خدمات انجام دے سکیں۔

Shares: