پاکستان میں 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ چکا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی مقابلہ 23 فروری کو ہوگا، تاہم یہ میچ کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، اس نیوٹرل وینیو کا زیادہ امکان دبئی کا ہے، جہاں گزشتہ سالوں میں متعدد بین الاقوامی میچز ہو چکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے میچ ہمیشہ شائقین کے لیے ایک بڑا کرکٹ ایونٹ ہوتا ہے اور اس بار بھی اس میچ کے لیے شائقین کی بھرپور توقعات ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے،چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی مین کھیلا جائے گا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا جائے گا جس میں ٹیموں کی آمد، پریکٹس سیشنز، میڈیا کے ساتھ تعامل اور دیگر تیاریوں کے مراحل شامل ہوں گے۔ یہ سپورٹ پریڈ 12 سے 18 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران ٹیموں کو اپنے میچز کے لیے تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔
اس ایونٹ کے لیے نیوٹرل وینیو کے انتخاب پر گزشتہ کئی ہفتوں سے بات چیت جاری تھی، تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں اور دبئی کو اس ایونٹ کا نیوٹرل وینیو منتخب کیا جا چکا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک اہم کرکٹ ایونٹ ہے جو دنیا بھر میں کروڑوں کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ عالمی سطح پر کرکٹ کی سب سے بہترین ٹیموں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں لاتا ہے، اور اس میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں اس بات کے لیے پرعزم ہوتی ہیں کہ وہ بہترین کھیل پیش کریں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس، زین قریشی سمیت مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
24 دسمبر کو مہاجرکلچر ڈے،ایم کیو ایم کی عوام کو شرکت کی دعوت