آئی سی سی چیف ایگزیکٹو پہنچے لاہور،پاکستان کونسے ایونٹ کی میزبانی کا ہے خواہشمند؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے اور جی ایم کمرشل کیمبل جیمیسن اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ،آئی سی سی ایلیٹ پینل ریفری رنجن مدوگالے بھی پاکستان پہنچ گئے

چئیرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی ائی سی سی آفیشلز کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں ،دونوں آئی سی سی آفیشلز کو وزرات داخلہ کی جانب سے سیکورٹی بریفنگ دی گئی ،پی سی بی مستقبل میں ائی سی سی ایونٹ کی میزبانی کا خواہشمند ہے

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اور جنرل مینجر سیف سٹی نے قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی سے بھی ملاقات کی.

پاکستان انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرنے کا خواہشمند ہے، جب کہ آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں ٹورنامنٹ کرانے کا حق بڈنگ کے ذریعے لینے کا پلان زیر غور ہے۔آئی سی سی کے سی ای او مانو ساہنی آئندہ فیوچر ٹور پروگرام پر بات چیت کیلئے مختلف بورڈزحکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،

موجودہ ایف ٹی پی2016سے 2023تک تھا جس میں آئی سی سی ایونٹس کا بڑا حصہ بگ تھری بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے حاصل کیا، 2024 سے 2031تک کے آئندہ پروگرام میں طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور ہورہا ہے۔

پہلے یہ عمل مذاکرات کے ذریعے مکمل ہوتا تھا، اب اولمپک اور فیفا کی طرز پر بڈنگ کی مدد سے کسی ایونٹ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے، زیادہ بولی دینے والا ملک فل ممبر نہ بھی ہوتو آئی سی سی کا ٹورنامنٹ کرا سکے گا۔

Shares: