پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اینڈی پائیکرافٹ معاملے پر کوئی وضاحت طلب نہیں کی گئی، بھارتی میڈیا کی رپورٹس اور پروپیگنڈا بے بنیاد ہیں۔

پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے 18 ستمبر کو پی سی بی کو سخت ای میل بھیجی تھی، جس میں میٹنگ کی ریکارڈنگ کو پروٹوکولز کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کا یہ پروپیگنڈا بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے پاک-بھارت میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے سیاسی بیان کے خلاف آئی سی سی کو باضابطہ شکایت جمع کرائی ہے، جس پر شواہد اور کوڈ آف کنڈکٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے صرف غلط فہمی پر افسوس کا اظہار کیا تھا جبکہ پی سی بی نے بیان جاری کیا کہ انہوں نے پاکستان ٹیم کے کپتان اور منیجر سے معافی مانگی ہے۔ آئی سی سی نے بھی پی سی بی کے مؤقف سے اختلاف کیا تھا۔

کراچی: اسٹریٹ کرائم کیس میں مجرم کو 27 سال قید اور جرمانہ

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

افغانستان کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا مؤقف

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ، بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں کا سیناریو بیسڈ میچ

Shares: