انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی شکایت پر حارث رؤف پر بھی جرمانہ عائد کردیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو قصور وار قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا،ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ میچ ریفری نے صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں اور انہیں وارننگ دی ہے۔

قبل ازیں ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے دوران اشاروں پر تنازع کے بعد پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے سامنے اپنا مؤقف پیش کیا،بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے صاحبزادہ فرحان کے خلاف نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد کیے گئے ’گن شوٹ‘ اشارے پر شکایت درج کرائی تھی، جبکہ حارث رؤف سے ان کے مبینہ ’6-0‘ کے اشارے پر وضاحت طلب کی گئی،ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے سماعت میں بتایا کہ وہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ اشارہ وہاں کی ثقافت اور جشن منانے کا حصہ ہے۔ یہ عمل نہ تو سیاسی تھا اور نہ ہی بھارت کے خلاف کیا گیا، بلکہ یہ پشتون روایتی انداز میں خوشی منانے کا طریقہ ہے۔

دوسری جانب، حارث رؤف سے جب بار بار ’6-0‘ اشارے کی وضاحت پوچھی گئی تو انہوں نے مؤقف اپنایا کہ یہ صرف شائقین کو انگیج کرنے کے لیے تھا اور اس کا کوئی منفی مقصد نہیں تھا۔ اس پر میچ ریفری واضح جواب دینے میں مشکل کا شکار نظر آئے

Shares: