آئی سی سی نے ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑی کہاں کھڑے
باغی ٹی وی :آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی،، بیٹسمینوں میں ولیمسن پہلے نمبر ہیں ، پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن ہیں. ،ٹیسٹ رینکنگ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمینز نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں ،بھارتی کے روی چندرن ایشون دوسرے نیوزی لینڈ کے ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں.ٹی 20اورٹیسٹ بولرزرینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا.
او ڈی آئی باؤلرز رینکنگ میں قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا نواں نمبر ہے۔
ٹیسٹ باوَلنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کم انز کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارتی لیگ اسپنر روی چندر اشوین دوسرے، نیوزی لینڈ کے جیل ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے اور افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی باولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی پوزیشن جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسری اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔