انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے پانچ مقامات ایونٹ کے 15ویں ایڈیشن میں جنوری اور فروری میں تین ہفتوں سے زائد عرصے کے دوران کل 41 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ گزشتہ ماہ، آئی سی سی نے 2024 میں مردوں کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے 15 ویں ایڈیشن کے لیے ایک نئے میزبان ملک کا اعلان کیا تھا۔ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے سری لنکا کو بطور میزبان تبدیل کرنے کی تصدیق کے بعد ایونٹ جنوبی افریقہ میں ہوگا۔سری لنکا کرکٹ (SLC) کو بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر حکومتی مداخلت کے بغیر اپنے آپریشنز کو آزادانہ طور پر منظم کرنے میں ناکامی پر۔
ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں بینونی میں سیمی فائنل اور فائنل سے قبل ایونٹ کے سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ گروپس:
گروپ اے: بھارت، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سکاٹ لینڈ
گروپ سی: آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے، نمیبیا
گروپ ڈی: افغانستان، پاکستان، نیوزی لینڈ، نیپال
Shares: