آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی

0
53

لاہور: آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے۔

باغی ٹی وی: آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے، ایک برطانوی اخبار کے مطابق 2 طرفہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ٹیمیں شرٹ اسپانسر شپ حاصل کرسکیں گی،البتہ کونسل کے اپنے ایونٹس میں ایسا نہیں کیا جاسکے گا۔

ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے. نجم سیٹھی

کرکٹ کی مرکزی گورننگ باڈی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں جرسیوں پرجوا کھیلنے والی کمپنی کے لوگو کے استعمال پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

تاہم، دو طرفہ سیریز میں صرف جوا کمپنی کا لوگو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن آئی سی سی نے کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جوا کھیلنے والی کمپنیوں کے لوگو کے استعمال پر پابندی برقرار رکھی ہےیہ بات برطانوی میڈیا ٹائمزمیں شائع ہونےوالے ایک مضمون میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) آئی سی سی کی پابندی ہٹنے کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم کی جرسی پر جوا کھیلنے والی کمپنی کا لوگو استعمال نہیں کرے گا ای سی بی کا کہنا ہےکہ جوئےبازی کی پالیسی میں بورڈ کےساتھ جوئےمیں حصہ لینا اور دوسروں کو کسی بھی میچ یا مقابلے پر سٹہ لگانے کی ترغیب دینا یا شامل کرنا شامل ہے۔

آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

پچھلے ہفتے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کولم نے اپنے پیج پر ’22bet‘ نامی جوئے کی کمپنی کا اشتہار شیئر کیا۔ میک کیلم آن لائن کئی کمپنیوں کے پروڈکٹ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل رہا ہے ای سی بی نے پہلے ہی میک کیلم کے جوئے کی کمپنی کے ساتھ روابط کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس صورتحال میں آئی سی سی نے سٹے بازی کے حوالے سے ایسے اقدامات کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ ای سی بی کوچ برینڈن میک کولم کے ایک بیٹنگ کمپنی سے تعلق کی تحقیقات کررہا ہے،سابق کیوی کپتان اس کےایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے،انگلش بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم میک کولم کے معاہدے کی چھان بین کررہے ہیں،بورڈ کے جوئے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں،ہم ہر صورت میں ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

شاہ رخ خان کی افغان کرکٹر کے ساتھ فارسی میں گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں بھی سیروگیٹ کمپنی کے شرٹ لوگو کے مسئلے نے سر اٹھایا تھا، محمد رضوان نے لوگو پر اسٹیکر لگا کر میچ میں حصہ لیا تھا،پی سی بی نے ہوم سیریز میں اسپانسر شپ کے معاملے میں سخت پالیسی اپنانے کا اعلان کیا مگر ایک کمپنی کا معاہدہ پھر بھی قائم رہا۔

Leave a reply