آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کےآفیشلز کا اعلان کر دیا-
باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فرسٹ راونڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے، سیمی فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا-
قومی کرکٹرکائنات امتیاز کی والدہ کےہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امپائرز پینل کا بھی اعلان کر دیا ہے ،مجموعی طور پر 16 امپائرز ایونٹ میں فرائض انجام دیں گےپاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا بھی 16 امپائرز کے پینل میں شامل ہیں،اینڈریوپائی کرافٹ،کرس براڈ، ڈیوڈبون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے-
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سیریز کے دوران بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی، زیادہ تر میچز سنسنی خیز رہے، جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
بابر اعظم نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے میچز میں بہت ٹف ٹائم دیا، انگلینڈ کے ساتھ زیادہ تر میچز سنسنی خیز رہے، ورلڈکپ سے پہلے اس طرح کانٹے دار مقابلوں سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، باولرز نے دباو کی صورتحال میں اچھی گیند بازی کی۔
انڈونیشیا:فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی،129 افراد ہلاک ،سینکروں زخمی
انہوں نے عامر جمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عامر نے اپنے ڈبیو میچ میں بہترین کارکردگی دی، آخری اوور میں وائیڈ یارکر کرنا آسان نہیں ہوتا، بطور کپتان کوشش کرتا ہوں کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاوں، فیصلہ کن گھڑی میں کبھی کبھار فیصلے غلط بھی ہوجاتے ہیں۔ کوشش کرتا ہوں جو مین باولر ہیں وہ پہلے گیند بازی کریں،جیسے باولنگ میں بھی بہتری آرہی ہے ویسے ہی بیٹنگ میں بھی بہتری آئے گی۔
ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی اپنی زمہ داری لیتا ہے، بطورر کپتان سب سے یہی کہتا ہوں کہ گراونڈ میں اپنی سو فیصد کارکردگی دکھاو، ہماری ٹیم کی کارکردگی دن بدن اوپرجارہی ہے ورلڈکپ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے، جیتنا گیم پر فوکس رکھیں گے نتائج بھی ہمارے حق میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے تاکہ پلیئنگ الیون اور پنچ اسٹرنتھ کا اندازہ لگایا جاسکے، دن بدن ٹیم میں بہتری آتی جارہی ہے، بولنگ پہلے بھی بہترتھی مزید بہتر ہوتی جارہی ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی ایونٹ سے باہر
کپتان نے اپنی گفتگو میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ کھلاڑیوں کو ایک میسیج دیتا ہوں کہ اپنا100فیصد دیں، نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کھلاڑی 100فیصد دے رہے ہیں، ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی مین آف دی میچ بننا چاہتا ہے جو کہ بحیثیت کپتان میرے لیے بہت اچھا ہے۔