آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے ،بیٹرز میں بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے،جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی-
ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز میں بھارت کے شبھمن گل پہلی پوزیشن پر ہیں، بابراعظم دوسری جبکہ تیسری پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ہیں،ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کی دو درجے ترقی ہوئی ہے وہ ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، پاکستان کے محمد رضوان کی پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 27 نمبر پر پہنچ گئے ہیں، فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 28 پوزیشن پر ہیں۔
ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دو درجے ترقی پا کر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کیشو مہاراج نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرکے 33 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں،سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر ہیں-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب
نمیبیا کے برنارڈ شالٹز، افغانستان کے راشد خان، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر، میٹ ہینری، سری لنکا کے ونندو ہسارنگام بھارت کے رویندرا جدیجا اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بدستور بالترتیب چوتھی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں،پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16 پوزیشن پر چلے گئے ہیں، پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے، ابرار احمد اٹھارہ درجے ترقی پاکر تینتالیسویں نمبر پر آگئے۔
ون ڈے کی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے ہی محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر ہیں، کوئی پاکستانی کھلاڑی آل راؤنڈر رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔
وزیراعظم،فیلڈمارشل کا خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ،ریسکیوآپریشن کا جائزہ