انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2022 کے امپائر آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ کو امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے رچرڈ النگورتھ 2019 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اسٹائلش بیٹر بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

گزشتہ روز ہی آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھی بابر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کا اہم ترین ایوارڈز جیت کرپاکستان کا سر فخرسے بلند کیا، بابر اعظم پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹرز کے لیےمشعل راہ ہیں۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ حارث رؤف، محمد رضوان، ندا ڈار کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا تھا، بھارت کے سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے تھے جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا کے نام رہا تھا۔

ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے

Shares: