دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا 861 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبربرقرار ہے ، انگلینڈ کےفل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کےمحمد رضوان 800 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر موجود ہیں جنوبی افریقا کےایڈن مارکرم چوتھےنمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، ان کے 753 ریٹنگ پوائنٹس ہیں-

بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجہ چھلانگ لگا کر 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،، شاداب خان 24 ویں نمبر پر موجود ہیں ،انجری سے واپس آنے والے نسیم شاہ مزید 9 درجہ تنزلی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹاپ 10 بو لرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا جبکہ بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

Shares: