چیئر مین پی سی بی برائے مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پاکستان نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین برائے مینجمنٹ کمیٹی اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ سیریز سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ڈربن میں ایک گھنٹہ تک جاری رہی، اس ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ اور بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Home
- بین الاقوامی
- جنوبی افریقا میں جے شاہ اور ذکاء اشرف کے درمیان ملاقات، دو طرفہ سیریز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال