انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ باڈی "یو ایس اے کرکٹ” کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کی حالیہ میٹنگ میں کیا گیا، جس کی وجہ بار بار ضابطہ اخلاق اور رکن ممالک کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی بنی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ مؤثر گورننس ڈھانچہ قائم کرنے میں ناکام رہی، امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی سے نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ حاصل کرنے میں پیش رفت نہ ہوئی، اور ایسے اقدامات سامنے آئے جن سے امریکا اور عالمی سطح پر کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کے مفاد اور کھیل کے مستقبل کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔ تاہم آئی سی سی نے واضح کیا کہ یو ایس اے کی قومی ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں حصہ لینے کی اہل رہیں گی، بشمول 2028 لاس اینجلس اولمپکس کی تیاریوں کے۔مزید بتایا گیا کہ قومی ٹیموں کی انتظامی اور عملی نگرانی عارضی طور پر آئی سی سی یا اس کے نامزد نمائندے کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کی معاونت اور ترقیاتی پروگرام جاری رہ سکیں۔
پاکستان اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
‘غزہ انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے، اسحٰق ڈار
جسٹس جہانگیری نے بطور جج کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اقوام متحدہ میں فلسطین پر بات کے دوران مائیک بند، عالمی رہنماؤں کی تقاریر متاثر