مزید دیکھیں

مقبول

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی، انجری کا شکار کیوی کپتان کین ولیمسن بغیر کھیلے نمبر ون گئے ، بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی ، شاہین آفریدی ترقی کر کے چھٹے نمبر پر آ گئے ۔دبئی سے جاری رینکنگ میں تبدیلیاں سامنے آئیں ، انجری کے باعث کرکٹ سے آؤٹ کین ولیمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز میں سنچریز کی بدولت چار درجے ترقی سے دوسرا نمبر مل گیا، مارنس لبوشین تیسرے اور ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہو گئے، جو روٹ 4 درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر جانا پڑا بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشو ن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز 2 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، شاہین آفریدی کو ایک درجے بہتری کے بعد چھٹا نمبر مل گیا