آئی سی سی وفد کا قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ

عثمان واہلہ نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی
icc

لاہور: چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آئی سی سی وفد میں ایونٹس، براڈ کاسٹرز، لاجسٹک کے نمائندگان شامل ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی، اس موقع پر دیگر شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

icc

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے،شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں جبکہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہےاور پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی

20 سال قبل سپمسن نے لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کی پیشگوئی کی تھی؟

قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا،محسن نقوی

Comments are closed.