چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات کے دوران آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی،آئی سی سی کے وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے کئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،آئی سی سی وفد نے کراچی اور راولپنڈی اسلام آباد کے سکیورٹی انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔تمام ٹیموں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے۔جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔ اپ گریڈیشن کے بعد سٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی اور شائقین کرکٹ میچز سے زیادہ محظوظ ہوں گے۔ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے اور تمام ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
وفد میں آئی سی سی کی سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر ۔ ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی۔ جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان۔سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر۔براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ۔ ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل ریٹائرڈ خالد محمود۔ ہیڈ آف مارکیٹنگ سلمان مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے
چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ، آئی سی سی وفد کانیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین سے باہر
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا
ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں
مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال
بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد