ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کل،شائقین کرکٹ کی بڑی امیدیں

فتح میں اہم کردار ادا کریں گے
0
103
pak india match icc

آئی سی سی ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کل 14 اکتوبر کو ہوگا،پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و ولولہ عروج پر پہنچ چکاہے،ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے کیلئے شائقین سمیت کرکٹرز نے بھی قومی ٹیم سے امیدیں باندھ لی ہیں

پاکستان کی ٹیم بھارت سے جیت کے لئے پرعزم ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے دونوں میچ جیت چکی ہے، پاکستان ٹیم کا بھارت کے ساتھ کل تیسرا میچ ہو گا، میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،نو عمر کرکٹر علینہ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے بابر اعظم کارکردگی مثالی ہے

پاک بھارت میچ کے دن موسم کے حوالہ سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دن موسم گرم رہے گا، حبس بھی ہو گی، ہفتے والے دن درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے،

کل پورا اسٹیڈیم بھارت کی سپورٹ کر رہا ہو گا، کوشش ہو گی کہ اچھا کھیلیں، بابراعظم
پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے احمد آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پورا اسٹیڈیم بھارت کی سپورٹ کر رہا ہو گا، کوشش ہو گی کہ اچھا کھیلیں،کل کے میچ میں ٹاس اہم ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی چیلنجنگ ہوتا ہے،اگر پاکستانی شائقین ہوتے تو وہ بھی اسٹیڈیم آتے، لیکن کل صرف بھارتی ہی ہوں گے،حیدر آباد میں ہمارا بہت وقت گزرا لیکن ہر شہر کی کنڈیشنزمختلف ہیں،ہ بالرزکے پاس مارجن کم ہے انہیں لینتھ پرقابو رکھنے کا کہا ہے، اس بات کا پلان بنائیں گے کہ بھارت کا ٹاپ آرڈر کیسے آؤٹ کرنا ہے، ورلڈ کپ جیتنا ہےتو فیلڈنگ بہترہونی چاہئیے، ہم پربڑے اسٹیڈیم کا دباؤ نہیں ہے،امید ہے کہ حیدرآباد کی طرح یہاں بھی سپورٹ ملے گی

دوسری جانب پاک بھارت میچ کے حوالہ سے ملنے والی دھمکیوں پر پولیس کی تیاریاں سامنے آئی ہیں، پولیس متحرک ہو چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران مقابلے کے لئے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے،میچ کی سیکورٹی کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ اینٹی ڈرون ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے،پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا،

شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

ذکا اشرف 14 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے

دوسری جانب ،احمد آباد میں پاکستان انڈیا میچ کا بخار اسپتالوں تک پہنچ گیا،احمد آباد کے اسپتالوں میں شائقین کرکٹ کا رش لگ گیا،ورلڈکپ کے بڑے میچ سے پہلے اسپتالوں میں مریضوں کے بکنگ کی تعداد بڑھ گئی، شائقین کرکٹ میچ سے ایک دن پہلے اسپتالوں میں بکنگ کروانے لگ گئے، شائقین کرکٹ اسپتالوں میں چیک اپ پیکج کا پوچھ رہے ہیں،
احمد آباد میں ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں،تشار پٹیل صدراحمد آباد میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کچھ کیسز ایسے آئے ہیں جو میچ کےلئے آئے شائقین میڈیکل چیک اپ کا کہہ کر اسپتال میں بکنگ کا پوچھ رہے تھے،
ہم نے ایسے کیسز کو لینے سے انکار کی ہدایت کر دی،اسپتال مریضوں کے علاوہ کسی افراد کوداخل کروانے کے لئے نہیں بنے،

Leave a reply