آئی سی سی ورلڈ کپ، آج 38 واں میچ کھیلا جا رہا ہے، بھارت میں ہونے والے میچ میں آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں
بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، دہلی کے ارون سٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے،ٹاس ہوا تو بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ہم توقعات پر پورا نہیں اترے،ہم نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے،سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ہم نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں
پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا ساتویں جب کہ بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے، آج کا میچ کھیلنے والی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر جا چکی ہیں،سری لنکا اور بنگلہ دیش دونوں ٹیموں نے سات سات میچز کھیلے ہیں جس میں سے سری لنکا نے دو جب کہ بنگلادیش نے ایک میچ جیتا ہے.