آئی سی ورلڈکپ کرکٹ کے ساتھ خاندانوں کو ملانے لگا

میری بیٹی آسکتی ہے اور اپنے گھر رہ سکتی ہے،لیاقت خان
0
93
icc wc

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ،بھارت میں ہونے وال آئی سی ورلڈکپ کرکٹ کے ساتھ خاندانوں کو ملانے لگا

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کے سسر احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے لیے بےتاب ہیں،سسر لیاقت خان اپنی نواسی کو میچ کے موقع پر ملنے کے منتظر ہیں ،لیاقت خان کو اپنی نواسی کو پہلی مرتبہ گود میں اٹھانے کے لیے میچ کا شدت سے انتظار ہے،لیاقت خان کا تعلق ہریانہ کے ضلع نوح سے ہے

حسن علی اور سمیعہ خان کی شادی 2019 میں دبئی میں ہوئی ،سمیعہ خان شادی کے بعد اب تک بھارت نہیں گئیں ،لیاقت خان کا کہنا ہے کہ نواسی کی ولادت کے موقع پر میری اہلیہ 2021 میں پاکستان گئی تھیں، ہمیں امید ہے کہ ہم سب احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے موقع پر ملاقات کریں گے، میں اپنی نواسی کو گود میں اٹھانے کے لیے انتظار نہیں کر سکتا،حسن علی کے ساتھ شادی پر اپنی بیٹی کے فیصلے کو سپورٹ کیا تھا،میں نے بیٹی کو کہا تھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ شادی کس سے کر رہے ہو جب تک آپ خوش ہو،کوئی ایسا دن نہیں ہے جب میں پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات کے لیے دعا نہیں کرتا، میری اللہ سے یہی گزارش رہتی ہے کہ دونوں ملکوں کے رشتے سدھر جائیں ،ہم بھائیوں کی طرح پر امن رہ سکتے ہیں،میں پاک بھارت کرکٹ سیریز زیادہ چاہتا ہوں،امید ہے کہ حسن علی کسی دن دہلی میں کھیلے گا اور ہم اسے اپنے گھر پر مدعو کریں گے ،میری بیٹی آسکتی ہے اور اپنے گھر رہ سکتی ہے،کیا یہ کہنا کسی باپ کے لیے بہت زیادہ ہے،

شاہین شاہ اور انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

آئی سی سی رینکنگ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

ایشیا کپ 2023 ،نسیم شاہ زخمی ہو گئے

بابراعظم کی شادی کب تک؟

Leave a reply