آئی سی سی ون کرکٹ ورلڈ کپ، آج 22واں میچ کھیلا جا رہا ہے
پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ بھارت میں ہو رہا ہے، پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،میچ چنئی میں ہو رہا ہے جہاں افغانستان پاکستان کے خلاف پہلے بولنگ کرے گا
پاکستان کا 56 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہو گیا ہے، اوپنر امام الحق 17 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند کا شکار ہوئے،
پاکستان کے افغانستان کیخلاف 20 اوورز میں 100 رنز مکمل ہو ئے،پاکستان کی افغانستان کیخلاف 110 رنز پر دوسری وکٹ گرگئی،عبداللہ شفیق کو 58 رنز پر نور احمد نے پویلین لوٹایا،محمد رضوان بھی آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان نور احمد کا شکار بنے، پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستانی ٹیم کی جانب سے رواں برس 1169 گیندوں کے بعد پاور پلے میں عبداللہ شفیق نے چھکا لگایا، عبداللہ شفیق نے افغان باؤلر نوین الحق کی گیند پر چھکا لگایا،بعدازاں عبداللہ شفیق نے ہی افغان بولر مجیب الرحمان کی گیند پر رواں سال پاورپلے میں دوسرا چھکا لگایا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان وہ واحد ٹیم تھی جس نے پاور پلے یعنی ابتدائی 10 اوورز کے دوران چھکا نہیں لگایا تھا
ٹاس کے موقع پر حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے،
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان پانچویں پوزیشن جب کہ افغانستان 10ویں پوزیشن پر ہے،
🚨 PLAYING XI & TOSS 🚨
Pakistan win the toss and elect to bat first 🏏
One change to our team today 👇#PAKvAFG | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/u7PYuIjQsD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2023
پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیمیں اپنا یہ پانچواں میچ کھیل رہی ہیں، پاکستان دو میچ جیتا، دو ہارا جبکہ افغانستان ایک میچ جیتا اور تین ہارا،