پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف دے دیا

0
46

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 پاکستان اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہیں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، آج 26 واں میچ کھیلا جا رہا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے،میچ سے قبل چنئی میں آج بارش بھی ہوئی ہے،

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، جنوبی افریقا کیخلاف38 رنز پر پاکستان کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،اوپننگ بیٹسمین عبد اللہ شفیق جنوبی افریقی کرکٹر مارکو جینسن کی گیند پر 17 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،پاکستان کی اگلی وکٹ مارکو جینسن نے لی امام الحق 18 گیندوں پر 12 رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان 31 رنز بنا کر کوئٹزی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے ، افتخار تبریز شمسی کو چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے 21 رنز بنائے، بابر اعظم 50 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے،جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بانچویں وکٹ بھی گرگئی۔ کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے . پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی پلیئنگ الیون کی بات کی جائے تو کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، عبد اللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں،شاہین آفریدی، حارث روف اور وسیم جونیئر قومی ٹیم کا پیس اٹیک سنبھالیں گے، قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر کی جگہ محمد نواز اور حسن علی کی جگہ وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔

Leave a reply