آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کو فیصلہ سنا دیا

دبئی :آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کے متعلقہ بڑا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے زمبابوے پر سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد وہاں پر جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ کو فوری طور پر دوسرے ملک منتقل کرنے کے آپشن پر غور کررہا ہے۔

جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد زمبابوے سمیت 6 افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور متحدہ عرب امارات نے بھی ان ملکوں کیلئے فلائٹس آپریشن بند کردیا ہے جس کے بعد آئی سی سی کو پریشانی کا سامنا ہے کیوں کہ اس وقت پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا اور آئی سی سی کی کوشش ہے کہ ٹیموں کو 28 نومبر کو دبئی منتقل کردیا جائے جہاں بقیہ میچز کرائے جائیں۔

اگر میچز شفٹ نہ ہوسکے تو ٹورنامنٹ کو معطل کردیا جائے گا تاہم ہفتے کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان طے میچ شیڈول کے مطابق کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اس سلسلے میں آئی سی سی سے رابطے میں ہے جبکہ پی سی بی کا لاجسٹک ڈپارٹمنٹ بھی ہنگامی انتظامات کیلئے بیک اپ پلان پر کام کررہا ہے۔

 

Comments are closed.