اسلام آباد پولیس نے زمان پارک سے واپس جانے کی خبروں کی تردید کر دی-
باغی ٹی وی: ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں ٹیم لاہور پہنچی تھی۔ ایس پی سٹی حسین طاہر نے ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچ کر وارنٹ گرفتاری دکھائے اور نوٹس جمع کروا کر واپس روانہ ہوگئے تاہم اب اسلام آباد پولیس نے ان خبروں کی تردید کی ہے-
عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ پولیس ٹیم تاحال زمان پارک موجود ہے-
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے وارنٹ جاری کیا ہے ،پہلے عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے،بجائے اس کےکہ کارکنوں کو مشتعل کرائیں،قانون پر عمل کریں ،دوسری جانب عدالت نے 7مارچ تک عمران خان کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا کہا ہے-
اسلام آباد پولیس عدالت کے حکم پر گرفتاری کیلئے ایس پی سٹی حسین طاہر کی سربراہی میں ٹیم لاہورزمان پارک پہنچی تھی، اسلام آباد عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کےلئے لاہور پولیس کومعاونت کیلئے درخواست دی تھی ،لاہور پولیس زمان پارک کے اطراف میں جمع ہونا شروع ہوگئی اور لوہے کے جنگلے بھی طلب کر لیے ہیں۔ زمان پارک میں کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
لاہور پولیس کی مزید نفری کو الرٹ کر دیا گیا جبکہ اینٹی رائٹ فورس کے جوان پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں تیار ہیں، واٹر کینن بھی تیار کر لیا گیا۔ زمان پارک کے باہر پولیس وین بھی پہنچ گئی۔
عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت کا ہنگامی اجلاس جاری
اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ عدالت نےعمران خان کی گرفتاری کا حکم دیا ہےمکمل قانونی تقاضے پورے کر کے عمران خان نیازی کو گرفتار کیاجائے گا،عمران خان نیازی کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو پیش کیا جائے-
ایس پی اسلام آباد حسین طاہر نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیلئے پہنچے ہیں ،عمران خان کوبولیں گے کہ عدالت میں آئیں ،عمران خان اگر عدالت نہیں آتے ہیں تو گرفتار کیا جائے گا،پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کررہے ہیں ہم نوٹس لے کر پہنچے ہیں-
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے، عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی-
ایشیا کپ 2023 سے متعلق بابر اعظم کا بیان سامنے آ گیا
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے،عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں، ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں-