کراچی (باغی ٹی وی)مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ،بنک اکاؤنٹ بند،فیصلہ ہوگیا
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور آئی جی سندھ نے شعبہ تفتیش کو مزید 350 کمپیوٹرز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شعبہ تفتیش کوبہتر بنانا ہمارا مقصد ہے۔

Shares: