پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑانے کی مخالفین کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی،عمر سرفراز چیمہ
مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی امیدیں لگائے بیٹھے سیاسی حریفوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف نے ہمیشہ عدالتوں اور معزز ججوں کا احترام کیا ہے۔پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑانے کی مخالفین کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، بالادستی اور خود مختاری پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔عمران خان نے 2007 میں وکلاء برادری سے ملکر عدلیہ آزادی تحریک کی بنیاد رکھی۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو کسانوں سے ملنے سے روکنا قابلِ مذمت فعل ہے۔وفاقی حکومت اب کسانوں سے بھی اسقدر خوفزدہ ہے کہ ان کے ساتھ یکجہتی سے روکا جا رہا ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے پٹرول، ڈیزل، کھاد اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔شہباز زرداری حکومت کسان کش پالیسیوں سے کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہے۔ کسانوں کے مطالبات بالکل جائز، پی ڈی ایم ٹولہ کسانوں کا استحصال بند کرے۔زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی پی ٹی آئی کی اولین ترجیح رہی ہے۔پی ٹی آئی دور میں زرعی شعبہ 4.4 فیصد کی شرح سے ترقی کررہا تھا۔نااہل وفاقی حکومت نے 3 ماہ میں زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
علاوہ ازیں مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے ڈی جی پی آر آفس میں ریٹائر ہونے والے سینیئر پکٹوریل آفیسرز محمد یوسف اور عبد الواحد کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب افراز احمد، ایڈیشنل ڈی جی پی آر روبینہ افضل، دیگر افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے آفیسرز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کے حق میں دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی آر کے ملازمین بدلتے حالات کے ساتھ اپنے آپ کو ڈھال کر محکمہ کی نیک نامی کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ان افسران نے نہ صرف اپنے فرائض تندہی سے سر انجام دیئے بلکہ جونیئر افسران کی بہترین تربیت میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے محکمہ ان کا شکر گزار ہے