پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے جتنے کارکنوں کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں بھیج دیں اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے کہا کہ ابھی تک میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں،نیب حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، زرداری پہلے بھی بے گناہ جیل میں رہے، آج بھی انکا ظلم سہنے کے لئے تیار ہیں،پہلے بھی اپنے اصولوں ،نظریوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، آج بھی زرداری سمجھوتہ نہیں کرے گی، ہمارے جتنے کارکنوں کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں بھیج دیں اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی
کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا
بلاول زرداری نے کہا کہ صوبے کے حقوق صلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، تبدیلی سرکار کی حکومت عوام کے سامنے بے نقاب ہو گگئی، جو انصاف کی بات کرتا تھا اس نے سیاسی مخالفوں کو جیل میں ڈال دیا، خان صاحب نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن اس ملک کے نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا گیا ایک سال میں ایک نوکری نہیں دی گئی ،ایک سال میں ایک گھر نہیں بنایا گیا، حکومت عوام کے معاشی، جمہوری، انسانی حقوق پر حملے کر رہی ہے، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں، جمہوری طاقتیں مسائل حل کرنے کو تیار نہیں، بزنس کمیونٹی اتنا پریشان ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات کرنا پڑی
کس صورت میں مولانا کا ساتھ دیں گے. بلاول بول ہی پڑے
بلاول زرداری نے کہا کہ مسئلے حل ہوں گے، کہتے ہیں کراچی میں کچرہ ہے، پانی نہیں، اداروں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، وفاق کے اداروں کو کام کرنے دیا جائے، حساس ادارے ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا مقابلہ کرٰیں، دہشت گردی سے مقابلہ سب سے ضروری ہے، ہر ادارہ آئین میں رہ کر اپنا کام کرے، افسوس خان صاحب نے خود پارلیمان کو کام کرنے سے روکا ہے، پارلیمان میں عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے، عوام کے نمائندوں کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا.اگر پارلیمان کو بند کیا جاتا ہے تو ہم سڑکوںپر جانے کو مجبور ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہم ساتھ دیں گے،پی پی نے پارٹی کا اجلاس بلایا ہے فیصلہ کریں گے کہ کیسے اور کس حد تک مولانا کا ساتھ دے سکتے ہیں، پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا.
مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا