اداروں کے خلاف نعرے لگانے والے طالب علم کی درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا فیصلہ

0
52

طلبا مارچ میں اداروں کے خلاف نعرے لگانے والے طالب علم کی درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طلبہ یونین بحالی مارچ میں حکومت مخالف نعرے لگانے کا معاملہ ،بغاوت کیس میں گرفتار عالمگیر وزیر کی ضمانت پر رہائی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دی

جسٹس اسجد جاوید گورال نے عالمگیر وزیر کی درخواست پر سماعت کی ،نزہت بشیر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے مترادف ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی، ملزم عالمگیر وزیر کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، نزہت بشیر

ملزم کے وکیل نے کہا کہ بے قصور ہیں پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، کسی قسم کی بغاوت میں ملوث نہیں ہوں ، جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ضمانتی مچلکے دینے کے لیے تیار ہوں ٹرائل میں بھی باقاعدگی سے پیش ہوتا رہوں گا، کینٹ کچہری اور سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی، لاہور ہائیکورٹ درخواست منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے،

واضح رہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے 6 اکتوبر کو عالمگیر وزیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی ، عالمگیر وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں ، عالمگیر وزیر کے خلاف پولیس نے بغاوت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے

Leave a reply